دنیا کو ماسکوامن تجاویز سے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، امریکا

March 21, 2023

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے روس، یوکرین جنگ بندی کیلئےچینی صدرشی جن پنگ کے دورہ روس پرشکوک شبہات کا اظہار کرتے ہوئےکہاہےکہ دنیاکوشی جن پنگ کی ماسکوامن تجاویزسےبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا،امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نےکہاکہ شی جن پنگ کاجنگ بندی کیلئےمذاکرات کامطالبہ یوکرین جنگ میں روسی شکست روکنےکاحربہ ہے، انہوں نے کیف کیلئےمزید35کروڑڈالرفوجی امدادکااعلان بھی کیا،انتھونی بلنکن نےکہاکہ دنیاکوروس کی جانب سےچین یاکسی دوسرے ملک کی حمایت کےساتھ جنگ کواپنی شرائط پرختم کرنےکی کسی بھی حکمت عملی سےبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا،امریکہ نے پیر کو مزید 35کروڑڈالرکی فوجی امدادکااعلان کردیاجس میں ہیمارس راکٹ لانچرز ،بکتربندگاڑیاں اورگولہ وبارودشامل ہے،انتھونی بلنکن نےکہاکہ روس اکیلا ہی جنگ ختم کرسکتاہے۔