بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی الگ الگ نوٹسوں پر طلب

March 21, 2023

نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست فرحت شہزادی کو الگ الگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نوٹسز میں ریاست کو ملنے والے تحائف رکھنے، ریاستی تحائف بیچنے اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔

فرحت شہزادی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شخصیات کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحائف کو دبئی میں فروخت کیا گیا، اس سے متعلق آپ اہم معلومات جانتی ہیں، اس لیے تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہو کر انکوائری کا حصہ بنیں۔