کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجد الحرام میں نماز کی اجازت

March 21, 2023

سعودی حکام کے مطابق کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

مکہ مکرمہ سے سعودیوزارت حج وعمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے غیر ویکسین شدہ افراد نُسک ایپ سے عمرہ پرمٹ بھی لے سکتے ہیں۔

انتظامیہ حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام میں اعتکاف کے 2500 مقامات تیار ہیں۔انتظامیہ حرمین شریفین کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں نمازیوں کیلئے مسجدالحرام کی چھت پر بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔

شیخ السدیس کے مطابق اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو باہر نکلنے تک ہر سہولت فراہم کی جائےگی۔