خیبر پختونخوا میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کردی گئی

March 22, 2023

فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ کی بے جا مداخلت پر چیف سیکرٹری نے مزید کام سے معذرت کرلی، صوبے میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی بھی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پر گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ کی طرف سے پوسٹنگ ٹرانسفر کے لیے دباؤ تھا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری ٹیم لیڈر کے طور پر بہتر نتائج کے حصول کے لیے مداخلت کے خلاف تھے۔

امداد اللّٰہ بوسل کی جگہ ندیم افضل چوہدری نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ سیکرٹری امداد اللّٰہ بوسل نے یکم فروری 2023 کو عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔