ملکی معیشت میں کراچی ریڑھ کی ہڈی ہے، ڈی جی KDA

March 22, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی(کے ڈی اے ) سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں کراچی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے‘مشکل حالات میں صنعت کاروں نے ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار بخوبی ادا کیا ہے‘ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی ) کے مرکزی آفس کے دورہ کے دوران کیا۔سید محمد علی شاہ کا کہناتھاکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پاکستان کا سب سے بڑا معاشی حب ہے جہاں پر 372 سے زائد ٹیکسٹائل ملز اور 78 فیصد آئل ریفائنری کا عمل کامیابی سے مکمل کیا جاتا ہے جبکہ 42 فلور ملز بھی قائم ہیں کورنگی انڈسٹریل ایریا 10 ہزار ایکڑز پر مشتمل کمرشل زون ہے جس میں 5 ہزار انڈسٹریل کمرشل اینڈ سروس یونٹس ہیں۔