برطانیہ، مسجد سے گھر واپس جاتے شخص کو آگ لگادی گئی

March 22, 2023


برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شخص کو مسجد سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد سے گھر واپس جانے والے شخص کو ایک نامعلوم شخص نے روکا اور دونوںکے درمیان کچھ گفتگو ہوئی جس کے بعد ملزم نے اس شخص کو کچھ چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جبکہ پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جلائے جانے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ کیا گزشتہ ماہ مغربی لندن میں ہونے والے اسی طرح کے حملےجس میں 82 سالہ شخص کو مسجد کے باہر آگ لگا دی گئی تھی، سے اس کا کوئی تعلق ہے یا نہیں۔