پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی گورنر پنجاب سے ملاقات

March 22, 2023

گورنر پنجاببلیغ الرحمان سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ملک ظفر اقبال نے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب کو کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ گورنر پنجاب نےچیئرمین ملک ظفر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا کر ہی ہم اداروں کو مستحکم کرسکتے ہیں۔

گورنر بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ پی پی ایس سی میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ادارے کی کارکردگی اور بہتری کے لیے مزید اقدامات کیےجائیں۔