پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ

March 22, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک اور امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

لابنگ فرم تحریک انصاف اور امریکا کے درمیان بہتر تعلقات کےلیے کام کرے گی۔

پی ٹی آئی امریکا اور فرم میں معاہدہ فروری میں کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یو ایس اے اور فرم پرائیا کنسلٹنٹس کے درمیان معاہدہ 6 ماہ کے لیے کیا گیا ہے، فرم کو اس مقصد کے 8333 ڈالر ہر ماہ ادا کیے جائیں گے۔