اسٹاک مارکیٹ، آئی ایم ایف کی مزید شرائط سے مندی 502 پوائنٹس کم

March 23, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آئی ایم ایف کی مزید شرائط سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں میں بے چینی ،سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مارکیٹ میں بڑی مندی ریکارڈ کی گئی،کے ایس ای100انڈیکس 502 پوائنٹس کم ہو گیا،71.56 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 63 ارب 16 کروڑ 92 لاکھ روپے گھٹ گئی،تاہم کاروباری حجم 3.95 فیصد زیادہ رہا۔