یوم پاکستان پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام

March 23, 2023

سعودی قیادت نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام پیغام میں پاکستان اور پاکستانی قوم کی ترقی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سےریاض سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یوم پاکستان پر مبارکباد دی جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی یوم پاکستانکیمبارکباددی ہے۔

دریں اثنا دنیا بھر کی طرح پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے تقریب میں پرچم کشائی کی۔

تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کےلیے دعائیں بھی کی گئیں۔