پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا، جمائما

March 24, 2023

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا، یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننےکا وقت ہے۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس مہینے فضول باتوں، قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے، یہ مہینہ غوروفکر، خیرات ، رحم دلی ،درگزر اور خاندان کے ساتھ گزارنے کا وقت ہے۔

جمائما کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔