شمالی کوریا کا جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے نئے ڈرون کا تجربہ

March 24, 2023

فائل فوٹو

شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے نئے ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے میڈیا کا اس حوالے سے بتانا ہے کہنئے ڈرون کو سونامی کا نام دیا گیا ہے جس نے مشرقی ساحل کے قریب ایک غیر جوہری پےلوڈ کو دھماکے سے اڑایا۔

مقامی میڈیا کے مطابقنیا ڈرون کسی بھی ساحل اور بندرگاہ پر تعینات کیا جا سکتا ہے، ڈرون سسٹم کا مقصد بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو دھماکے سے ایک بڑی تابکار لہر پیدا کر کے تباہ کرنا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے دعووں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سےامریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔