پاکستان معاشی اصلاحات پر عملدرآمد سے اعتماد بحال کرے: ڈائریکٹر آئی ایم ایف

March 24, 2023

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزک—فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزک کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کر کے اعتماد بحال کرے۔

نیوز کانفزنس میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، پست شرحِ نمو اور زرِمبادلہ کی ضرورت بڑے چیلنجز ہیں، سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گمبھیر کیے۔

جولی کوزک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر آئی ایم ایف نے مذاکرات کیے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزہ اجلاس کے لیے اسٹاف لیول معاہدے پر بات چیت ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم حکومتِ پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں، پاکستان کو متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے گنجائش دی گئی۔