سمجھ سے باہر ہے غریب اور سفید پوش کا کیا بنے گا، اسد عمر

March 24, 2023

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے غریب اور سفید پوش کا کیا بنے گا۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر ہفتے پاکستان میں مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اس ہفتے تاریخ کی سب سے زیادہ 46.7 فیصد مہنگائی کی شرح ہے۔