تعلیمی ادارے ملک کی تعمیر و ترقی کا ذریعہ ہوتے ہیں، اسفندیار عزت

March 25, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے ناظم اسفندیار عزت نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور افراد کی سیرت و کرادر سازی کا ذریعہ ہوتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں پشاور کے میڈیکل کالجز، کبیر میڈیکل کالج اور رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں فن فئیر کے نام پر اسلامی اقدار اور پختون کلچر کی دھجیاں اڑائی گئی جو کہ قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہیں۔میڈیکل کالجز کے طلبہ کیلئے تعمیری اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی لازم ہے مگر اسمیں غیر اسلامی رسوم کی تشہیر اور اسلام و پختون کلچر سے متصادم سرگرمیوں کا ہونا انتہائی افسوسناک ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور شہری انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جلد از جلد تعلیمی اداروں میں اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے ایس او پیز جاری کریں۔