مارک زکربرگ کے یہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

March 25, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے یہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگوں کو بتایا۔

مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر لگاتے ہوئے اسے مارک زکربرگ نے رحمت قرار دیا۔

مارک زکر برگ اورڈاکٹر پریسلا چان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، ان کی دیگر بیٹیوں کی عمر 5 اور 7 سال ہے۔