بھارت، راہول گاندھی کی نااہلی کیخلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا

March 26, 2023

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی نشست سے نااہلی کے خلاف ان کی جماعت ملک گیر دھرنا دے رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرنے میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی بھی موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کی تمام ریاستوں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے 5 بجے تک دھرنا جاری رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہتکِ عزت کیس میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل کیا تھا۔