سندھ بلدیاتی انتخابات، 59 میں سے 46 نشستوں کے نتائج موصول

March 27, 2023

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران 59 میں سے 46 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 میں سے 8 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں، دو پر آزاد اور 2 نشستوں پر جی ڈی اے کامیاب ہوئی۔

جنرل ممبر کی 32 میں سے 21 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی۔

جنرل ممبر کی 2 نشست پر جی ڈی اے، ایک، ایک نشست پر ایم کیو ایم اور آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

رکن ضلع کونسل کی 11 میں سے 6 نشستوں پر پیپلز پارٹی، 2 پر جی ڈی اے اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

علاوہ ازیںحیدرآباد میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے تھے۔