شمالی افریقی ساحلوں سے غیرقانونی پناہ گزینوں کی 29؍ لاشیں نکال لی گئیں

March 27, 2023

تیونس (اے ایف پی) غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والے تین ڈوبتے بحری جہازوں کے شمالی افریقی ممالک کے قریب غرق ہوجانے کے بعد تیونس کے کوسٹ گارڈز نے 29؍ افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی ہیں جبکہ مختلف افریقی قومیت کے 11؍ افرادکو بچالیا گیا ہے۔ تیونس کے ساحل سے 58؍ کلومیٹرز دور سمندر میں تیونس کے ایک ماہی گری ٹرالر نے 19؍ لاشیں نکالیں جبکہ مہدیہ شہر کے ساحل سے کوسٹ گارڈز نے 8؍ لاشیں نکالیں 11؍ کو بچالیا۔ یہ لوگ اٹلی جانے کی کوشش میں تھے۔