اسٹاک ایکسچینج، کاروبار مثبت انداز کے ساتھ شروع

March 28, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹا ک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پرکاروبار مثبت انداز کے ساتھ شروع ہواکے ایس ای100انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی حد کو ایک بار پھر عبور کر گیا مارکیٹ میں معمولی تیز ی دیکھنے میں آئی جس کے باعث سرمایہ کاری کے حجم میں 1کروڑ75لاکھ روپے کا معمولی اضافہ ہوا حصص کے کاروبارکی مالیت ایک ارب سے بڑھ کر2ارب روپے ہو گئی کاروباری حجم جمعہ کے مقابلے میں 38فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں تقریبا 100پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔