سوشل میڈیا انفلوئسزز کی بھرتی پر سابق وزیراعلیٰ کا محاسبہ کیا جائے، سیاسی پارٹیاں

March 28, 2023

پشاور (نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی پاکستان مسلم لیگ تحریک استقلال پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سرکاری خزانہ سے تنخواہیں وصول کرنے والے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انفلوئسزز کی طرف سے اداروں کے خلاف شرانگیز مہم چلانا سیاسی رہنماؤں کی پگڑیاں اچھالنا اور پی ٹی آئی کے سیاسی مہم چلانے کا نوٹس لیا جائے اور اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی کی جائے۔ قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں سابق صوبائی وزیر شیراعظم خان وزیر صوبائی اسمبلی کے سابق ممبر فخر اعظم خان وزیر جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما و ممبر صوبائی مجلس شوریٰ الحاج احمد زادہ خان جے یو آئی ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی مجلس شوریٰ نعیم قاسمی مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑااور مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر وسابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان پیپلز پارٹی پشاور کے ڈویژنل صدر لیاقت شباب اور صوبائی سیکرٹری مالیات سرتاج خان دوران پور پی ٹی آئی دور حکومت میں اداروں کے خلاف شرانگیز مہم چلانے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور پی ٹی آئی کے لئے مہم چلانے کے لئے بھرتی کئے جانے والے سوشل میڈیا انفلوئسزز کو سرکاری خزانہ سے تنخواہوں کی ادائیگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹیآئی کے دور حکومت میں پی ٹی آئی حکومت کی لوٹ مار کرپشن و بدعنوانیوں کو چھپانے کے لئے اور اداروں کے خلاف شرانگیز مہم چلانے والے پی ٹی آئی سوشل میڈیا انفلوئسزز کو سرکاری خزانہ سے تنخواہوں کی ادائیگی صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انفلوئسزز کو سرکاری خزانہ سے جتنی تنخواہیں ادا کی گئی ہیں وہ رقم سابق وزیراعلیٰ اورسابق صوبائی وزیر اطلاعات سے وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروائی جائے۔