• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،بھٹہ خشت مزدوروں کو سماجی تحفظ کے اداروں کیساتھ رجسٹریشن کیلئے مہم

پشاور(وقائع نگار) خیبر پختونخوا میں بھٹہ خشت مزدوروں کو سماجی تحفظ کے اداروں کے ساتھ رجسٹریشن کیلئے لیبر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی مہم جاری ہے اس سلسلے میں لیبر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹشن کے زیر اہتمام انٹر نیشل لیبر آرگنائزیشن اور اٹالین ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کو اپریشن کے تعاون سے پشاور میں دوسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں ای او بی آئی، ای ایس ایس آئی، آئی ایل او اور پی یو ڈبلیو ایف کے نمائندوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی اور عالمی قوانین کے تحت بھٹہ خشت مزدوروں کو سماجی تحفظ کے اداروں ای او بی آئی، ای ایس ایس آئی، ورکرز ویلفیئر بورڈ اور دیگر اداروں کے ساتھ رجسٹریشن کرنا وقت کی ضرورت ہے
پشاور سے مزید