• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(وقائع نگار) انٹر امتحان کے خلاف سرکاری اور نجی کالجز کے طلبہ نے جی ٹی روڈ ہشتنگری کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کو بند کیا اور شدید نعرے بازی کی سڑک کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاج میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی نظام کے ساتھ تجربات کئے جارہے ہیں،ایک کالج کے طلبہ کو دور کسی دوسرے کالج میں امتحان کے لیے بھیجا گیا ہے امتحان کے دوران طلبہ پر بے جا سختی کی جارہی ہے
پشاور سے مزید