• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی، تجاوزات ختم

پشاور ( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ پشاور نے بڈھ بیر بازار میں تجاوزات کے خلاف ایک مربوط کارروائی کی، جس میں ٹی ایم اے بڈھ بیر، ٹی ایم اے پشتخرہ اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے شرکت کی۔ کارروائی کے دوران مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جبکہ 10کے قریب ہتھ ریڑھیاں قبضے میں لی گئیں اور 3افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔تجاوزات کے باعث بازار میں آمدورفت میں مشکلات اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پشاور سے مزید