کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ، جارجینا روڈریگز کو سعودی عرب کیسا لگا؟

March 28, 2023

کولاج بشکعیہ سوشل میڈیا

ہسپانوی ماڈل، فُٹ بال کے سُپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈجارجینا روڈریگز نے خلیجی ملک سعودی عرب میں اپنی زندگی کے 11 ہفتے گزارنے سے متعلق بات کی ہے۔

جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب کی ثقافت، رہن سہن، کھانوں اور مہمان نوازی سے متعلق ایک ویڈیو میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

جارجینا نے سعودی عرب کو زمین پر جنت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو سعودی عرب میں محفوظ ترین محسوس کر رہی ہیں اور یہاں کی خاندانی اقدار کی قدر کرتی ہیں، یہاں کی مہمان نوازی، ثقافت اور صحرا سمیت سب ہی کچھ بہت سحر انگیز طور پر خوبصورتی کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 11 ہفتوں سے جارجینا اپنے بوائے فرینڈ،پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں جہاں رونالڈو فٹبال کلب النصر کے شراکت داری کے سبب مصروف ہیں۔

جارجینا کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ریت کے ٹیلوں سے محظوظ ہو رہی ہیں، وہ مخلتف محفلوں اور ایوارڈز شو میں بھی شرکت کر رہی ہیں اور یہاں کے ایک مشہور ترین پرفیوم برانڈ کی ایمبیسڈر بھی بن گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر 47 ملین فالوورز رکھنے والی 29 سالہ ماڈل کا مزید کہنا ہے کہ یہ میرا پہلا رمضان کا مہینہ ہے جو میں مسلمان ملک میں گزار رہی ہیں، میں رمضان کو بہت خاص محسوس کر رہی ہوں۔

یاد رہے کہ جارجینا اور رونالڈو 2016ء سے ایک تعلق میں بندھے ہوئے ہیں اور اس جوڑی کے 5 بچے بھی ہیں۔