پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر بن گئے

March 28, 2023

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹربن گئے۔

ایڈنبرا سے خبر ایجنسی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے حمزہ یوسف کی اسکاٹش نیشنل پارٹی سربراہی کی توثیق کر دی۔

حمزہ یوسف بدھ کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا حلف اٹھائیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حمزہ یوسف کسی مغربی یورپی حکومت کی سربراہی کرنے والے پہلے کم عمر اور مسلمان لیڈر بن گئے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نے گذشتہ روز اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہی کا انتخاب جیتا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن گذشتہ ماہ مستعفی ہوگئیتھیں۔