رمضان اسپیشل : ڈھابہ اسٹائل چنا چاٹ

March 29, 2023

یوں تو چنا چاٹ سال بھر ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن رمضان میں اگر دسترخوان پر یہ موجود نہ ہوتو دسترخوان ادھورا رہتا ہے۔

اجزاء:

سفید چنے 1 پاؤ ، کڑی پتہ حسب ضرورت، کُٹا زیرہ 1 کھانے کا چمچ ، کٹا دھنیہ 1 کھانے کا چمچ، کٹی لال مرچیں 1 کھانے کا چمچ، ہلدی ½ چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچیں 1 کھانے کا چمچ، املی 1 پیالی، وائٹ بینس 1 پاؤ، لال مرچ 1 کھانے کا چمچ، ہرا دھنیہ 1 کھانے کا چمچ، پاپڑی حسب ضرورت ، دہی بھلے حسب ضرورت، چنے 1 پاؤ، تیل حسب ضرورت ، پیاز ½ پیالی، پانی ½ پیالی

ترکیب:

تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتہ، کُٹا زیرہ اور دھنیہ، لال مرچ، ہلدی، کٹی لال مرچیں ڈال کر بگھار تیار کریں گے پھر اس میں پہلے سے ابلے ہوئے سفید چنے اور وائٹ بینس ڈال کر پکائیں گے۔

اب اس میں نمک اور پانی ڈال کر کچھ دیر کے لئے پکائیں گے کہ تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہوجائیں۔

پانی خشک ہوجائے تو چنا چاٹ کو سروینگ ڈیش میں نکال کر پیاز، ہرا دھنیہ، ہری مرچیں، دہی بھلے اور پاپڑی سے گارنش کریں۔