ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، راشد خان عالمی نمبر ون بولر بن گئے

March 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارجہ میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے پر آگئے ہیں۔ ونندو ہسرنگادوسرے جبکہ افغان بولر فضل الحق فاروق تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔ شاداب خان 12ویں اور حارث رؤف 17ویں نمبر پر ہیں۔ بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور بابرعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کا دوسرا نمبر ہے جب کہ شاداب خان چوتھے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا اور ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلان نمبر برقرار ہے۔ امام الحق اور کوئنٹن ڈی کوک مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ رسی وین ڈر ڈوسن دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔