رمضان کے ہر روزے کی نیت کرنا ضروری ہے پورے مہینے کے لیے ایک نیت کافی نہیں ہے

March 31, 2023

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: نیت، روزے کا ایک رکن ہے، کیا پورے رمضان کے لیے ایک ہی نیت کافی ہو گی یا ہر روزے کی الگ نیت کرنا مستحب ہوگا؟

جواب: رمضان المبارک کے ہر روزے کی نیت الگ الگ کرنا ضروری ہے، پورے رمضان کے روزوں کے لیے صرف ایک ہی نیت کافی نہیں ہے۔