سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر سندھ بھر میں تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت نے صوبے میں 4 اپریل کو چھٹی کا اعلان کیا۔
اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں سیلاب سے پہلے اور بعد میں کی گئی تیاریوں اور واقعے کے بعد حکومتی اقدامات اور معطل افسران کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
خیبر پختون خوا کے گورنر، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس ابھی تک نہیں ملی۔
بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات میں 133 اہلکاروں سمیت 257 افراد جاں بحق
پشاور میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے بڈھ تھانے کے ایس ایچ او پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڈھ بیر میں پولیس نے ایف سی آر جیسا قانون نافذ کر رکھا ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کو یکجا کر کے سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 17 جولائی کے دوران ملک کے بعض مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ریجن میں 132 کے وی کے 12 ٹاور گرنے سے 18 گرڈ اسٹیشن بند ہیں، بارش کے باعث 11 ہزار کے وی کے 400 پول گرے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے، اگلے 36 گھنٹوں میں مرت کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لاش 10سے 12 روز پرانی لگتی ہے۔
پاکستانی وفد سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ صہیونی حکومت مسلمانوں کی صفوں کو کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پنڈی گھیب کے علاقے پرانہ میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
مصدق ملک نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ جیل توڑ کر اپنے قیدی لے جائیں گے، پی ٹی آئی کے پاس دو راستے ہیں یا تو جیل توڑ کر قبضہ کر لے یا قانونی راستہ اختیار کرکے اپنے قیدی کو رہائی دلوائیں۔
سی ڈی اے نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خوبصورتی کے لیے ماڈلز لگانے کی اجازت دی جاتی ہے مگر اس کے لیے ماڈل ڈیزائن کی منظوری لینا ہوتی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غریب سائلین کو ریاست کے خرچ پر قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔