گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید افراد باہر آکر احتجاج کریں تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے بجائے عدالتوں سے رجوع کیا جائے، سب کو قانونی حق حاصل ہے۔
گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ صوبہ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ گالم گلوچ سے صوبے کے حقوق حاصل نہیں کیے جاسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج محض کارکنوں کو متحرک رکھنے کی کوشش ہے۔ وفاقی حکومت نے مذاکرات کی بات کرکے سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مذاکرات کی پیشکش کے باوجود 9 مئی جیسے واقعات ہوئے۔
فیصل کریم نے کہا کہ سندھ اور کراچی میں بھی بھتاخوروں کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بھارت کو چند دن میں جواب دیا جاسکتا ہے تو دہشتگردوں سے نمٹنا مشکل نہیں ہے۔