اداکارہ سونم خان کو انڈسٹری چھوڑ کر جانے پر افسوس، پھر کام کی متمنی

March 30, 2023

بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ کے معروف اداکار رضا مراد کی بھتیجی سونم خان (بختاور خان) نے فلم انڈسٹری کافی کم عمری میں جوائن کی اور فلم تری دیو، وجے اور وشواتما سے انہیں شہرت ملی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر اداکاری کی خواہشمند ہیں انہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ صرف 21 برس کی عمر میں انڈسٹری چھوڑ گئی تھیں۔ ان کے مطابق انہوں نے بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن 29 برس قبل انڈسٹری چھوڑ کر جانے کا ان کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

1991 میں ان کی شادی ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور فلم ایڈیٹر راجیو گلشن رائے سے ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ 1994 میں وہ انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیوں کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ بیرون ملک چلی گئی تھیں۔

50 سالہ سونم خان ایک طویل عرصے کے بعد 2015 میں بھارت واپس آئیں۔ 2016 میں انہوں نے اپنے شوہر سے طویل علیحدگی کے بعد انہیں طلاق دے دی جس کے بعد انہوں نے ایک آرتھوپیڈک سرجن سے شادی کی۔