پرینیتی اور راگھو دہلی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھے گئے

March 30, 2023

عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا دہلی ایئرپورٹ پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو لینے پہنچ گئے۔

بدھ کی رات پرینیتی فضائی سفر کرکے دہلی ایئرپورٹ آ رہی تھیں جہاں انہیں لینے کیلئے راگھو چڈھا موجود تھے۔

قبل ازیں دونوں کو ممبئی میں ڈنر پر ساتھ دیکھا گیا تھا، جب سے افواہیں تھیں کہ وہ شادی کرنے والے ہیں۔

پرینیتی اور راگھو اپنے تعلق کے متعلق کوئی بات نہیں کر رہے ہیں لیکن فوٹوگرافرز نے انہیں کئی بار ریسٹورینٹ اور ہوٹلز میں ساتھ دیکھا ہے۔

جیسے ہی راگھو اور پرینیتی ایئرپورٹ سے نکلے انہیں سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا اور وہ ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔