• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے اپنے والد جیسی شخصیت کھو دی: سلمان خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

 ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے دھرمیندر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں اپنی زندگی کی ایک اہم شخصیت قرار دیا۔

سلمان خان نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں نے ایک والد جیسی شخصیت کھو دی ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے لیے ایک تحریک تھے، میں نے ہمیشہ انہیں فالو کیا اور اپنے کیریئر میں جو کچھ بھی کیا، ایک ہیرو کو دیکھ کر کیا اور وہ ہیرو دھرم جی تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری کے سفر میں میں دو شخصیات سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہوں، اسکرپٹ کے لیول پر میں نے اپنے والد کو فالو کرنے کی کوشش کی ہے، اچھی طرح متاثر ہونے والی میری زندگی میں صرف دو ہی شخصیات رہیں میرے والد اور دھرما جی۔

جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ دھرمیندر میں ایسی کیا بات تھی جو انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی تھی، تو 59 سالہ اداکار نے فوراً جواب دیا کہ وہ ایک بہت شریف انسان تھے، بہت اچھے، بہت جذباتی۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور دھرمیندر کے درمیان برسوں پر محیط ایک قریبی تعلق رہا، دھرمیندر اکثر سلمان خان کو سنی اور بوبی دیول کے بعد اپنا تیسرا بیٹا کہا کرتے تھے، جو ان کے باہمی احترام اور محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید