مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

March 31, 2023

رمضان المبارک میں بھی ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم رمضان میں تو شیڈول کے مطابق گیس دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سحری اور افطار کی تیاری بھی مشکل ہوگئی، سلنڈر پر کھانا پکائیں گے تو اس مہنگائی میں کیسے گزارا کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے شہریوں کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے سحر و افطار میں بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم حکام پر برس پڑے اور کہا کہ رمضان میں گیس فراہمی کی جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی۔