ماہ صیام میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم شہباز شریف حکام پر برس پڑے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں دوران رمضان گیس لوڈشیڈنگ کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم کو کراچی میں گیس دباؤ میں کمی، تعطل اور لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس دوران وزیراعظم حکام پر برس پڑے اور کہا کہ رمضان میں گیس فراہمی کی جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیا تھا۔
وزیراعظم کے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی عمل درآمد کیا گیا، کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کرلیا گیا۔
وزیراعظم نے حکام کو گیس فراہمی کی مسلسل نگرانی کرنے اور اس میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔