انتخابات سے قبل احتساب کا عمل مکمل کیا جائے، انعام خان

March 31, 2023

پشاور (جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کارپوریشن کالونی پشاور کے صدر اور سماجی کارکن انعام خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات سے قبل ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں کا مکمل احتساب کیا جائے اور احتسابی عمل بھی غیر جانبدار فورم سے یا عدلیہ سے کرایا جائے تاکہ احتسابی عمل شفاف ہو اور عوام اپنے صحیح نمائندوں کا مستقبل کیلئے انتخاب کریں۔