ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد امریکی پولیس کا کام بڑھ گیا

March 31, 2023

فوٹو بشکریہ اے ایف پی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے معاملے پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے کے بعد نیویارک پولیس کے لیے الگ سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک نوٹس کے ذریعے تمام افسران اور اہلکاروں کو تعیناتی کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد اب نیویارک پولیس ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ممکنہ مظاہروں سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے تمام افسران کو آج ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا بھی کہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس افسران کو غیرمعمولی حالات اور ڈیوٹی کے حوالے سے بھی تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔