• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کا 2030ء تک جوہری آبدوز بنانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ—فائل فوٹو
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ—فائل فوٹو

جنوبی کوریا نے 2030ء تک جوہری آبدوز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی کوریا سے اعتماد کی بحالی اور مذاکرات کی دوبارہ شروعات پر زور دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے مسلح افواج کے دن کے موقع پر خطاب میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا 2030ء  کے وسط تک جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنائے گا اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرے گا۔

لی جے میونگ نے بتایا ہے کہ جوہری آبدوز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز اور ہائی انرجی لیزر انٹرسیپٹرز ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو وسعت دینا، مستقبل میں جنگ کے لیے فوج کی ازسرِنو تنظیمِ نو اور میزائل خطرات کا پتہ لگانے اور انہیں روکنے کے لیے ملک کے (three-axis) دفاعی نظام کو مضبوط بنانا بھی شامل ہو گا۔

جنوبی کوریا کےصدر کا کہنا ہے کہ جنوبی کورین انتظامیہ جزیرہ نما کوریا میں فوجی کشیدگی میں کمی کے لیے مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید