سویڈن نے کچرے کو توانائی میں تبدیل کرنے کا ایسا نظام بنا لیا ہے کہ ملک اب دیگر یورپی ممالک سے بھی کچرا درآمد کر کے اسے توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سویڈن میں کچرے کو توانائی میں تبدیل کرنے کے پاور پلانٹس ہیں جہاں توانائی پیدا کرنے کے لیے کچرے کو جلایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ان پلانٹس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کچرا ناکافی ہے اس لیے دوسرے ممالک سے کچرا درآمد کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سویڈن ہر سال اپنے پاور پلانٹس میں لاکھوں ٹن کچرا استعمال کرتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن نے جلانے کے عمل کے دوران پیدا ہونے والی نقصان دہ گیسوں اور آلودگی کو کم کرنے کے لیے پلانٹس میں خصوصی آلات نصب کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس عمل کے ذریعے پیدا ہونے والی بجلی گھروں اور دیگر شعبوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس طرح ملک میں کچرے کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔