مشہور ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن میں پہلے مہمان شاہ رخ خان ہوں گے

March 31, 2023

بھارتی چینل کے مشہور ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن میں پہلے مہمان شاہ رخ خان ہوں گے۔

کافی ود کرن کا سیزن 8 رواں برس اگست یا ستمبر سے شروع ہوگا۔

پروگرام میں میزبان کرن جوہر بالی ووڈ اداکاروں کو مدعو کرکے ان سے دلچسپ گفتگو کرتے ہیں۔

بعض حلقوں کی رائے ہے کہ کرن جوہر نہایت ذاتی نوعیت کے سوال پوچھتے ہیں اور انہیں اخلاق کے دائرے میں رہ کر سوال پوچھنے چاہئیں۔

شاہ رخ خان کے علاوہ نئے سیزن میں یش، اَلّو ارجن اور رشبھ شیٹی کی آمد بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ کافی ود کرن کا آغاز 2004 میں ہوا تھا۔