سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی

April 01, 2023

ہفتے کے آخری کاروباری دن میں ملک میں سونا 400 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 78 ہزار 584 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 12 ڈالر اضافے کے بعد 1969 ڈالر فی اونس ہے۔