اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائرز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

April 01, 2023

اے ایف سی کے ویمنز اولمپک کوالیفائرز کےلیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ماریہ خان کپتان جبکہ ملیکہ نور ان کی نائب ہوں گی۔

قومی ویمن ٹیم کی منتخب پلیئرز میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار اور زہمینہ ملک شامل ہیں۔

مڈ فیلڈرز ماریہ خان، علیزہ صابر، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید اور سوہا ہیرانی ہیں۔

ڈیفینڈرز ملیکہ نور، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، صاحبہ شیر دل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی شامل ہیں۔

گول کیپرز فاطمہ ناز، نشا اشرف اور رومیسا خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کوالیفائر میچز 5 اپریل سے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم، تاجکستان میں شروع ہوں گے۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 5 اپریل کو فلپائن کے خلاف میچ سے کرے گی۔

دوسرا مقابلہ 8 اپریل کو ہانگ کانگ اور تیسرا میچ تاجکستان سے 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔