پاکستان کا ڈبلیوایچ او سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ

April 27, 2023

پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے باعث قومی ادارہ ٔ صحت نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق اس ضمن میں قومی ادارۂ صحت اسلام آباد نے عالمی ادارۂ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کر لی۔

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔

قومی ادارہ ٔ صحت اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پوری دنیا سے پاکستان آنے والے مشتبہ مریضوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

دنیا بھر سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر مہینے تقریباً 3 سے 4 ہزار پاکستانی بیرونِ ممالک سے بے دخل ہو کر پاکستان واپس آتے ہیں۔