مصنوعی یا متبادل مٹھاس کا استعمال مہلک بیماریوں کا سبب، عالمی ادارہ صحت

May 16, 2023

عالمی ادارہ صحت نے اپنے حالیہ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے مصنوعی یا متبادل مٹھاس کا استعمال نہ کیا جائے۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنی ایڈوائزی میں مزید کہا کہ غیر صحت بخش وزن کی روک تھام اورغیر متعدی امراض کے خطرات کم کرنے کےلیے نان شوگر سوئیٹنرز کا استعمال نقصاندہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی نئی گائیڈ لائنز میں اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف نان شوگر سوئیٹنرز جیسے کہ اسپارٹیم، نیوٹیم، سکرین، اسٹیویا، سوکرالوز اور سائیکلیمٹز پیکیجڈ فوڈ اور بیوریجز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہسوئیٹنرز عام طور پر الگ سے فروخت کی جاتی ہیں، اسے چینی کے متبادل کے طور پر لیا جاتا اور یہ گمان کیا جاتا ہے کہ یہ کم کیلوریز کی حامل اور وزن کنٹرول کرسکتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ مذکورہ بالاسوئیٹنرز بالغوں اور بچوں میں وزن کے کنٹرول کے لیے کسی بھی طرح کے طویل مدتی فوائد کے حامل نہیں ہے، بلکہ اسکے بجائے یہ غیر مطلوبہ اثرات اور ضرر رسانی کے حامل ہیں، اور یہ ٹائپ ٹو ذیابطیس، امراض قلب اور دیگر مہلک اور جان لیوا بیماریوں کے خطرات کو بڑھاتا ہے۔