7 ہزار سال پرانا ہڈیوں کا ڈھانچہ درست حالت میں دریافت

May 22, 2023

فائل فوٹو

ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران تقریباً 7 ہزار سال پرانا ہڈیوں کا ڈھانچہ درست حالت میں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کے ماہرین آثار قدیمہ پاول مائیک کے مطابق 7 ہزار سال پرانا ڈھانچہ ’ٹاؤن اسکوائر‘ کی تزئین و آرائش کے دوران دریافت کیا گیا ہے، جو کہ بالکل درست حالت میں موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہڈیوں کے اس ڈانچے کے ساتھ مٹی کے برتن اور چقماق کے ٹکڑے بھی دریافت ہوئے ہیں۔ مٹی کے ان برتنوں کا تعلق آج سے تقریباً 7 ہزار سال قبل استعمال ہونے والے خاص ثقافتی برتنوں سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہڈیوں کے ڈھانچے کو مٹی بھرے ہوئے ایک پیکٹ میں محفوظ کرکے دفن کیا گیا تھا۔ اس مٹی کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کسی قسم کے کیمائی اجزاء موجود نہیں تھے۔

پاول مائیک کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم اس دفن ہونے والے شخص کی شناخت کرنے سے قاصر ہیں کہ یہ کون تھا۔

تاہم، یہ دریافت ایک اہم اور دلچسپ ہے اس کی شناخت کے حوالے سے مزید معلومات ایک ماہر بشریات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہوگی۔