ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی

May 23, 2023

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار 361 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کے بعد 1959 ڈالر فی اونس ہے۔