بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں اپنی شاعری پیش کرنیوالی شاعرہ کی نظم پر پابندی

May 28, 2023

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں نظم پیش کرنے والی کم عمر ترین امریکی شاعرہ امینڈا گورمین نے رواں ہفتے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ بچوں سے ادب میں ان کی پسند کی آوازیں تلاش کرنے کا حق چھیننا ان کے آزاد خیالات اور آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے ایک ایلیمنٹری اسکول باب گراہم ایجو کیشن سینٹر میں ایک بچے کی والدہ نے کئی دیگر کتابوں کے ساتھ ان کی نظم "دی ہل وی کلمب" کو چیلنج کیا تھا ۔