نیشنل گیمز: خواتین سوئمنگ ایونٹ آرمی نے جیت لیا

May 28, 2023

جنگ فوٹو

نیشنل گیمز میں خواتین کے سوئمنگ کا ایونٹ پاکستان آرمی نے جیت لیا۔

ایونٹ میں آرمی نے 16 گولڈ، 7 سلور اور 3 برانز میڈل جیتے جبکہ سندھ کی ٹیم 4 گولڈ، 5 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

ایونٹ کے آخری روز آرمی نے 5 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈل جیتے جبکہ سندھ نے آخری روز 1 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈل جیتے۔

دوسری جانب نیشنل گیمز کے سوئمنگ ایونٹ میں آرمی کی بسمہ خان بہترین سوئمر قرار پائیں۔

سوئمنگ کا ایونٹ لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں آرمی کی سوئمرز چھائی رہیں۔