گلبہار پولیس چھینی گئی موٹرسائیکل اور فون برآمد کرنے میں ناکام

May 29, 2023

پشاور (جنگ نیوز)گلبہار پولیس تین ماہ گزرنے کے باوجود اندرون لاہوری گیٹ کے رہائشی کا گن پوائنٹ پر چھینے جانے والا موٹر سائیکل اور موبائل فون تا حال بر آمد نہ کر سکی ۔ جمیل حسین نے کہا کہ 4 فروری 2023ء کو رات ساڑھے نو بجے حسین آباد میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم کر دیا ۔واقعے پر گلبہار پولیس نے روز نامچہ رپورٹ پر ٹرخا دیا اور ملزموں کی گرفتاری اور شناخت کے باوجود موٹر سائیکل بر آمد کرنے میں ناکام رہی ۔روزانہ تھانے کا چکر لگاتا ہوں تو اگلے روز آنے کا کہا جاتا ہے ۔انہوں نے آئی جی پی سے مطالبہ کیا کہ پولیس اس کی چھینی جانے والے موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر کے حوالے کرے۔